gafoor

پی ٹی ایم کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ :ترجمان پاک فوج

EjazNews

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر کے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا تھا، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو چھڑانے کی کوشش کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام ملک کی تعمیر ترقی میں ہراول دستہ بنیں گے، عوام ان گروہوں سے لاتعلقی کا اظہار کر کے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
یاد رہے:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک جھتے کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم رکھا۔بڑی قربانیوں کے بعد قبائلی علاقوں میں امن بحال ہوا ہے۔علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کام ہو رہے ہیں،عوام کو قربانیوں کے ثمرات ملنے کا وقت آیا ہے لیکن کچھ لوگ بین الاقوامی قوتوں کے آلہ کار بن گئے ہیں
یاد رہے ترجمان پاک فوج کے مطابق محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔گروہ کے حملے کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کاروں کو چھڑانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔ترجمان کے مطابق مسلح گروہ کی جانب سے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ بھی کی گئی، فوجی دستوں نے اشتعال انگیزی کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا۔گروہ کی فائرنگ سے 5 فوجی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو علاج کیلئے آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان پاک فو ج کے مطابق علی وزیر 8ساتھیوں سمیت گرفار کر لیے گئے ہیں جبکہ محسن جاوید فرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا عورتیں پاکستان میں غیر محفوظ ہو رہی ہیں