تلہ گنگ ایک پہاڑی علاقہ ہےجو شہر سے ہٹ کر ہے اس کو قریب ترین شہر چکوال لگتا ہے جس کے لئے گاڑی بھی رات کے ایک پہر کے بعد نہیں ملتی۔جن لوگوں نے ایمرجنسی یا کسی وجہ سے سے کسی دوسرے شہر یا مقام کی جانب جانا ہوتا ہے انہیں کوئی ذریعہ استعمال کر کے موٹروے ہر آنا ہوتا ہے۔دور دراز کا علاقہ ہے لوگوں کے لیے سہولیات بھی کم ہی ہیں۔ایسے دور دراز کے علاقے میں وزیراعظم کو کیا ضرورت پڑھی رھی جانے کی۔
اس کا جواب آپ کو تحریک انصاف کی گزشتہ9ماہ سے اپنائی گئی پالیسی سے ملے گا۔ آپ اگر غور کریں تو وزیراعلی پنجاب نے جتنے منصوبوں کا آغاز کیا ہے وہ سب ان علاقوں کیلئے تھے جو بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔اسی طرح وزیراعظم بھی اپنی ہر تقریر میں اس بات کا ذکر کرتے رہتے ہیں کہ ہم نے ان علاقوں کو ترقی دینی ہے جو پیچھے رہ گئے ہیں۔وزیراعظم کی شروع کی گئی ہائوسنگ سکیم بھی پہلے ان علاقوں سے شروع کی گئی ہے جو بڑے شہروں سے بہت پیچھے ہیں۔