imran-khan

اچھی خبریں آنا شروع ہو گئیں

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے کچھ ٹویٹ کیے ہیں یہ ٹویٹ پڑھ کر امید بڑھ رہی ہے کہ نیا پاکستان اپنی منزل کی جانب چلنا شروع ہو گیا ہے۔

اپنے پہلے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے عمر ایوب اور ان کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پر مبارکباد دی۔اور دوسرے ٹویٹ میں اس عظم کا بتایا کہ آئندہ سال تک گردشی قرضے کو صفر تک لایا جائے گا۔بات یہی پر ختم نہیں ہوتی انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس بات کو بھی یقینی بنانے کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مقامی ایندھن استعمال میں لاکر درآمد شدہ ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے اہل کراچی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ایک افطار ڈنر پر انہوں نے شوکت خانم کیلئے 24 کروڑ روپے عطیہ کیے۔

یہ تمام ٹویٹ بظاہرا بہت خوش آئندہ ہیں۔اور حوصلہ افزا بھی ہیں۔گردشی قرضہ ہر حکومت کیلئے مسائل رہے ہیں۔ لیکن ان میں کمی خوش آئند بات ہے۔اور اس سے بھی بڑی بات کہ ہے کہ حکومت آئندہ سال تک اسے صفر کرنے کا فریم ورک بھی بنا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  امن و امان قائم رکھنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے:جسٹس سرفراز ڈوگر