کوئٹہ کے علاقے پشتین آباد میں دھماکہ

EjazNews

کوئٹہ میں پشتین آباد کی مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ پشتین آباد کی مسجد کے اندر ہوا ۔کوہ مردار کے دامن میں ایک جامع مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ اس جگہ پر ہوا جہاں پر امام مسجد کھڑے ہوتے ہیں۔ اور خطبہ ادا کر رہے تھے۔ رمضان کی وجہ مسجد میں رش بھی عام دنوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ دھماکہ کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال تک پہنچایا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ہسپتال یہاں سے کم از کم 30منٹ کے فاصلے پر تھا۔ جہاں تک رمضان المبارک میں نما ز جمعہ کے دوران مساجد میں سکیورٹی کا انتظام کیا جاتا ہے۔ یہاں پر ایسا کوئی انتظام نہیں کیا تھا۔ کوئٹہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور پچھلے کچھ عرصہ سے یہ دہشت گردی کے واقعات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔ یہاں پر سکیورٹی اداروں کو پہلے سے بہت زیادہ چوکس رہنا پڑے گا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، ریسکیواور سکیورٹی کے ادارے پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ہماری حکومت کاروبار دوست ہوگی،کاروباربڑھانے کا موقع دیں گے : وزیراعظم عمران خان

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 26افراد زخمی جبکہ 2شہید ہو چکے ہیں۔