Niridra modi

الیکشن پر اخراجات میں بھارت تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ گیا

EjazNews

ایک ارب 40کروڑ آبادی والے ملک بھارت میں مودی سرکار آتی ہے یا کانگریس اس بات سے قطع نظر 2019ء کے بھارتی انتخابات کی ایک خاص بات جو مبصرین کی توجہ کا باعث بنی ہوئی ہے۔ وہ ا لیکشن پر امیدواروں کی طرف سے خرچ ہونے والی خطیر رقم ہے جس کا تخمینہ 7ارب ڈالر لگایا جارہاہے۔ اس اعتبار سے حالیہ بھارتی الیکشن دنیا بھر میں مہنگے ترین الیکشن قرار دئیے جارہے ہیں۔ 2014ء میں بھارتی انتخابات پر 5ارب ڈالر صرف ہوئے تھے واضح رہے کہ 2016ء میں امریکی انتخابات پر 6ارب ڈالر خرچ ہوئے تھے اب بھارت اس حد کو عبور کر کے دنیا بھر میں الیکشنوں پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ بھارتی مبصرین نے 2014ء کے الیکشنوں کو بھی 2009ء کے مقابلے میں چار گنا اضافہ کے بعد مہنگے ترین قرار دئیے تھے۔ لیکن اب 2014ء کے مقابلے میں دنیا بدل چکی ہے۔ اب الیکٹرونک میڈیا اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور بھارت کے نوجوان ووٹروں کی مہم جوئی نے انتخابی مہم کے تقاضے بدل دئیے ہیں۔ بھارتی نوجوان ووٹرز ، انتخابی جلسوں کو جدید ترین انتظامات اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے لیس کرنا چاہتے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو اگر کرایہ پر جیٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی لینا پڑیں تو وہ اس بھی گریز نہیں کرتے۔ انڈین ایکسپرین کی ایک رپورٹ کے مطابق 2014ء میں بھارت کی سیاسی جماعتوں نے 30کروڑ ڈالر اپنی اشتہاری مہم پر صرف کئے تھے۔2019ء میں بھی صورتحال اور رحجانات کم و بیش اسی بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ 2019ء کے الیکشن بھی بھر میں مہنگے ترین الیکشن ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں 28سکیورٹی اہلکار ہلاک