donald trump

ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی مودی کو جیت کی مبارکباد

EjazNews

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابطوں کی ویب سائٹ پرایک ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں میں وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کو بڑی جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

Congratulations to Prime Minister @NarendraModi and his BJP party on their BIG election victory! Great things are in store for the US-India partnership with the return of PM Modi at the helm. I look forward to continuing our important work together!

واضح رہے کہ بھارت میں حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور مقامی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے اتحاد نے 349 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔انڈین الیکشن 7 مراحل میں 11 اپریل سے 19 مئی تک ہوئے ۔
انڈین الیکشن میں جیت پر نریندر مودی کو مبارکبادی پیغامات ملنے شروع ہو چکے ہیں اور اس دفعہ وہ پہلے سے زیادہ نشستوں کے ساتھ جیت رہے ہیں۔ اور بغیر کسی اتحادی جماعت کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈیا کے لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا