Zafrani kofta

زعفرانی کوفتے

EjazNews

اجزا:
قیمہ تین پائو، پیاز ایک پائو، لہسن چھ جوئے، ادرک آدھی چھٹانک، خشخاش ایک چمچہ چائے کا، دہی آد ھ پائو، زیرہ ایک چٹکی ، کالی مرچیں چھ دانے، لونگیں دو، بھنے ہوئے چنے آدھی چھٹانک، ہلدی آدھی چمچہ، لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ، دھنیا پسا ہوا ایک چمچہ، ہری مرچ چھ، زعفران ایک چٹکی ، کیوڑہ چار بڑے چمچے، گھی ایک پائو، ٹماٹر دو، سبز الائچیاں تین، ہرا دھنیا، پودینہ۔
ترکیب: 
آدھا قیمہ ابال لیں، آدھا کچا رہنے دیں، پھر دونوں کو ملا کر پیس لیں۔نمک ، لال مرچ، زیرہ، کالی مرچ، ادرک، لونگ، چنے اور خشخاش باریک پیس کر قیمے میں ملا دیں۔ ادرک، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں اور ٹماٹر باریک کاٹ کر ملا لیں۔ قیمے کے کوفتے بنائیں (گول ھی بنا سکتے ہیں اور چپٹے بھی)۔ ان کے پیٹ میں کٹا ہوا مسالا بھر دیں۔ (حسب پسند سبزیاں بھی بھری جاسکی ہیں۔ مثلاً مٹر تلے ہوئے، آلو تلے ہوئے، مولیاں تلی ہوئی یا گوبھی کے پھول تلے ہوئے) اوپر سے دھاگا لپیٹ دیں۔ ایک انڈا پھینٹ لیں اور اس میں کوفتے کو بھگو لیں، دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ اس میں سبز الائچیاں ڈال دیں۔ پھر تیار کیے ہوئے کوفتے ڈال کر تل لیں۔ سرخ ہو جائیں تونکال لیں۔ سارے گھی میں پیاز کے باریک لچھے بادامی رنگ پر تل لیں اور پھر ان کو ن کال کر پیس لیں۔ اسی گھی میں پسی ہوئی پیاز ، دو جوئے لہسن، نمک، لال مرچ، ہلدی اور سوکھا دھنیا ڈال کر بھونیں۔ دہی پھینٹ کر اس کا چھینٹا دیں۔ پھر دہی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ دہی جذب ہو جائے اور مسالا گھی چھوڑ دے تو اس میں آھی پیالی پانی ڈال دیں اور پکنے دیں۔ پسا ہوا زعفران کیوڑے میں حل کر کے ڈال دیں ۔ پھر دیگچی کا ڈھکنا مضبوطی سے بند کر کے دم پر لگا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوفتہ مٹر پلاﺅ