Nirinda modi

انڈین الیکشن2019

EjazNews

بھارت میں انتخابی مہم مکمل ہونے کے بعد آج نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے۔ بظاہرا جو نتائج سامنے آرہے ہیں اس میں نریندر مودی کی جماعت جیتتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 542نشستوں کیلئے سات مراحل میں انتخابا ت ہوئے ۔ جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر324نشستیں حاصل کر چکی ہے۔ جبکہ نیشنل کانگریس جماعت اپنے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر 116نشستیں حاصل کیں ہیں جبکہ دوسری جماعتوں کی نشستوں کی تعداد 112ہے۔ جبکہ حکومت بنانے کیلئے کسی بھی جماعت کو 272نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

الیکشنز کے رزلٹ جیسے جیسے واضح ہو رہے ہیں ۔ جوجس پارٹی کا حامی ہے وہ اس کیلئے جشن منا رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کیلئے ہونے والے یہ الیکشن سات مراحل میں مکمل ہو ئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تین ماہ بعد دبئی میں نمازیوں کیلئے کاروباری مقامات پر نماز کی اجازت

11اپریل کو شروع ہونے والے یہ انتخابات 19مئی کو مکمل ہوئے

سشما سوراج ان دنوں شنگھائی وزراء خارجہ تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے کرغزستان میں موجود ہیں۔ جہاں ان کی کل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی ہوئی۔ وہاں پر موجود سشما سوراج کو پہلے سے معلوم تھا جیت بھرتی جنتا پارٹی کی ہو گی۔ اسی لیے ایڈوانس ٹویٹ کیا۔