crickter

ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں

EjazNews

لندن میں پاکستانی ٹیم فٹ رہنے کیلئے ورزش کر رہی ہیں دیکھنے میں یہ ایک کھیل ہے لیکن اس کیلئے تیاری اتنی ہی مشکل ہوتی ہیں جتنا سوچنا آسان ہو تا ہے۔ دنیا بھر کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں چیمپیئن بننے کیلئے اپنا پورا زور لگائیں گی وہی پاکستانی ٹیم بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل محنت کر رہی ہیں۔ یہ محنت پوری جستجو سے جاری رہنی چاہیے۔

پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے قبل ورزش کرتے ہوئے
مکی آرتھر لگتا ہے ٹپس دے رہی ہیں
کچھ آرام بھی ضروری ہوتا ہے

گزشتہ کئی ورلڈ کپ سے پاکستانی شائقین بہت مایوس ہو رہے ہیں کیونکہ ورلڈ کپ میں پاکستانی کی کارکردگی اس معیار کی دیکھنے میں نہیں آتی جس کی امید کی جاتی ہے۔ لیکن ہم اپنی اس ٹیم سے امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

یاد رہے ورلڈ کپ 2019ء 30 مئی سے شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں مبتلا کرنے والا ہے۔ پہلا میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  یوم سیاہ یا یوم تشکر کون کس کے ساتھ ہے واضح ہونا شروع ہو گیا

ٹیم کے ہونہار کپتان سرفراز احمد کی سالگرہ بھی منائی گئی۔ محنت و مشقت کے ساتھ ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کچھ سیکنڈ کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔