shah_mahmood

پاکستان اور روس کے مابین مختلف شعبوں میں فروغ کیلئے اتفاق

EjazNews

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم میں شریک ہیں۔ یہاں پر آج روس اور پاکستان کے درمیان اہم شعبوں میں فروغ کیلئے دستخط ہوئے ہیں ۔پاکستان ، روس کے مابین تجارت ، توانائی ، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں فروغ پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط ہو گئے ہیں۔
یاد رہے وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پائیدار ترقی، ماحول، اجتماعی سلامتی و بہبود جیسے چیلنجز دنیا میں اہمیت پارہے ہیں اور مسائل کا حل اجتماعی کوششوں اور تعاون پر مبنی انداز فکر میں مضمر ہے۔اگر ہمیںامن چاہیے تو انصاف قائم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا ایشیاءمیں پاکستان جغرافیائی لحاظ سے اہم محل وقوع پر واقع ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان دنیا کے اُن چند ممالک میں شامل ہوتا ہے جس نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ پاکستان اس سی او سٹرکچر کے ساتھ اپنا تجربہ اور مہارتبانٹنے کیلئے تیار ہے ۔
وزیر خارجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوششیں افغانستان میں مرکوز ہیں تاکہ پائیدار علاقائی استحکام کی راہ ہموار ہوسکے۔یہ امر باعث اطمینان ہے کہ فروغ امن کیلئے بات چیت کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ان کا کہنا تھا امن عمل میں افغانستان اپنے ہمسایوں اور دیگر فریقین کو شامل رکھے گا۔ پاکستان اس عمل میں مدد کرتا رہے گا اور اس بات کی بھی امید کرتے ہیں کہ دوسرے بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے۔
وزیرخارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کرتار پور راہداری کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں سہولیات مہیا ہوںگی۔

یہ بھی پڑھیں:  سانحہ کرائسٹ چر چ کے شہداء کو خراج تحسین