maryam

10مہینے ہو گئے پاکستان میں ایک اچھی خبر سننے کو نہیں ملی:مریم نواز

EjazNews

سابق وزیر بلیغ الرحمن کی بیگم اور برخوردار گزشتہ دنوں کارحادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان سے تعزیت کیلئے مریم نواز بہاولپور میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچی جہاں پر انہو ں نے میڈیا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ
نواز شریف نے دھرنوں اور سازشوں کے باوجود ملک کو کہاں سے کہاں پہنچایا، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ نواز شریف نے ان سے آج تک اپنی رہائی کے بارے میں ایک بار بھی نہیں کہا، انہوں نے ہمیشہ کہا کہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہو۔
وزیراعظم عمران خان کو بھی انہوں نے بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا میں اس شخص کو وزیراعظم نہیں نالائق اعظم کہتی ہوں، نالائق اعظم کہتا تھا کہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا، نالائق اعظم نے بھیک نہیں مانگی بلکہ پورے ملک کی چابیاں آئی ایم ایف کے حوالے کر دیں۔ہمارا نالائق اعظم دوسرے ملکوں کے دورے کرنے نہیں جاتا بلکہ وہ پیسے مانگنے جاتا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 10مہینے ہو گئے پاکستان میں ایک اچھی خبر سننے کونہیں ملی۔ روز صبح اٹھتے ہیں گیس، بجلی اور ادویات مہنگی ہونے کی خبریں سنتے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس کے دوران بھی بی جے پی کی اسلام دشمنی جاری ہے: ترجمان دفتر خارجہ
مریم نواز شریف سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کے بیٹے کی خیریت دریافت کر رہی ہیں۔

اسلام آباد میں معصوم بچی کے ریپ اور قتل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معصوم بچی کا والد جب ہسپتال گیا تو کوئی بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کو تیار نہیں تھا۔ پولیس اس واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تیار نہیں تھی،ان کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ بچی کے کیس میں جو کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کا نوٹس لیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بچی کے قتل کی تصاویر سوشل میڈیا پر جو میں نے دیکھی ہیں ان کو دیکھ کر میرا دل کانپ اٹھا ہے۔
مریم نوا ز نے رہنما پیپلز پارٹی قمر الزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ اور ان کے دوست حمزہ کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر بھی اپنے دلی دکھ کا اظہار کیا۔