inda kofta

کوفتے انڈے

EjazNews

اجزاء: 
قیمہ تین پائو، انڈے چھ، گھی آدھ پائو یا زیادہ، پیاز ایک پائو، لہسن چھ جوئے ، ادرک پائو ، زیرہ ایک چٹکی، لونگیں دو، کالی مرچیں چھ دانے، سوکھا دھنیا پسا ہوا ایک چمچہ، ہلدی آدھا چمچہ، لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ ، بھنے ہوئے چنے آدھی چھٹانک، خشخاش ا یک چمچہ، کھوپرا پسا ہوا ایک چمچہ، دہی ایک پائو، ہری مرچیں چار
ترکیب:
قیمہ باریک پیس لیں، آدھی پیاز ، ادرک، لہسن، زیرہ، لونگیں ، کالی مرچیں،خشخاش اور چنے بریک پیس کر قیمے میں ملا دیں اور پھر باریک پیس کر قیمے میں ملا دیں اور پھر باریک پیس لیں۔ ہر ی مرچ اور ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ملادیں۔ پھر فرائنگ پین میں گھی ڈال کر ان کو تلیں لور علیحدہ نکال کر رکھ لیں۔
اسی گھی میں باقی ماندہ پیاز کے باریک لچھے کاٹ کر بادامی رنگ پر تل لیں۔ یہ پیاز نکال کر سل پر باریک پیس لیں۔ اسی گھی میں پسی ہوئی پیاز اور لہسن کے دو جوئے اور ادرک کتر کر ، کھوپرا ، سوکھا دھنیا ، سفید زیرہ ذرا سا، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھونیں پھر دہی ڈال کر بھونیں۔ دہی کا پانی خشک ہو جائے تو آدمی پیالی پانی ڈال دیں۔ پانی پکنے لگے تو اس میں تلے ہوئے کوفتے ڈال دیں۔ پانی خشک ہو جئاے تو حسب پسند شوربا رکھ کر اتار لیں۔
انڈے ابال کر ان کے دو دو ٹکڑے کر لیں اور قورمے میں ڈال دیں اور ڈھکنا بند کر دیں۔ تھواڑ ہرا دھنیا بھی ڈال دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کباب دیگی