women cricket

پاکستانی خواتین چوتھاT-20ہار کر بھی جیت گئیں

EjazNews

پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا ۔میچ میں پہلے سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سائوھ افریقہ کی لیزہ لی نے 60رنز،تزمین برٹس18،ندینہ ڈی کلیرک22،سن لوز17،چولی ٹرائے21،مگنون ڈی پریز7،سنالو14اور شبنم اسماعیل 10رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں۔ اس طرح سائوتھ افریقہ نے پاکستان کو مجموعی طور پر 174رنز کا ہدف دیا ۔ جسے پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت تو نہ سکیں لیکن وہ ایسی ہاری کہ جیت سے بڑھ گیا۔ پاکستانی خواتین کرکٹرز میں جویریہ خان نے 4،سدر ہ امین6،بسمہ معروف37،ندا ڈار75،عالیہ ریاض35،ارم جاوید4جبکہ کائنات ممتاز ایک رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں۔اس طرح 5وکٹوں کے نقصان پر پاکستانی وویمن ٹیم 172رنز بنانے میں کامیاب ہو ئی۔
پاکستانی خواتین اتنے معمولی مارجن سے ہاری ہیں کہ وہ ہار بھی جیت جیسی ہے۔ لیکن ہار بھی ایسی ہے کہ پاکستانی خواتین کرکٹرز میں ندا ڈار نے ایشیاء کی پہلی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی ندا ڈار نے جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 20گیندوں پر 3چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنائی ہے۔ میچ میں وہ جارحانہ انداز سے کھیلیں اور مجموعی طور پر 37گیندوں پر 75رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔پہلی نمبر پر انگلینڈ کی سوفی ڈیوائن ہیں جنہوں نے 18گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ ندا ڈار دوسرے نمبر پر ہیں ۔ اس طرح ایشیاء میں وہ پہلی خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے تیز ترین نصف سنچری بنائی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  2019ء میں زیر بحث رہنے والے اہم مقدمات