hamza-3

میاں حمزہ شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو

EjazNews

میاں حمزہ شہباز شریف آج اپنی ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں آئے جہاں پر انہوںنے میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں میں پاکستانی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آج بھی پاکستانی قوم کی نظروں میں سرخرود ہوں گے۔ جب پاکستان کی تاریخ لکھی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مشرف کے دور میں بھی نہیں بھاگے اور اب بھی نہیں بھاگیں گے۔مجھے نیب کی گرفتاری کی فکر نہیں ہے۔ مجھے عام ریڑھی والے کی فکر، مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔ غریب آدمی کی بے بسی پر رونا نہیں آتا جس کے پاس مہنگی دوائی خریدنے کیلئے پیسے نہی۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم کو کہنا تھا کہ آپ کا یوم حساب آنے والا ہے۔ تم نے زخم مہنگائی کے لگائے۔ تم کو حساب دینا ہوگا۔ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ شہباز شریف بھی واپس آئیں گے۔ ، نواز شریف اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔
ایک سوال کے جواب پر کہ اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مل بیٹھی ہیں ، ان کا کوئی اپنا ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، رمضان کے بعد اے پی سی بلائیں گے۔عوام کی آواز کے ساتھ آواز ملائیں گے پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: بنگلہ دیش کی پوری ٹیم233 رنز بنا کر آوٹ

یاد رہے :میاں حمزہ شہباز شریف کی ضمانت میں 28مئی تک توسیع ہو گئی، جسٹس علی با قر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے رمضان شوگر ملز، صاف پانی اورآمدن سے زائد اثاثے کیس میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کیلئے درخواست پر سماعت کی۔