wahab riaz

خواب میں مکی آرتھر سے ملاقات ہوئی اور انضمام الحق کی کال آئی تھی: وہاب ریاض

EjazNews

گزشتہ روز ہونے والی تبدیلیوں میں وہاب ریاض کو ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس کے بعد انہوںنے پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں برا نہیں کھیلی۔ ورلڈ کپ میں ملک و قوم کیلئے کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے پر میں خوش ہوں میںتیار ہوں ۔ اپنے والد صاحب کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی خواہش تھی کہ میں کھیلوں۔ خواب آتے تھے خواب میں مکی آرتھر سے ملاقات ہوئی تھی۔ خواب میں انضمام الحق کی کال آئی کہ تم ورلڈ کپ کے لیے جارہے ہو۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز کی امیدوں پر پورا اترنےکی کوشش کروں گا، دباﺅ ہے لیکن 2سالوں میں بہت تیاری کی ہے۔ بیٹنگ میں لڑکوں نے بہت کوشش کی جو مثبت ہے۔ بولنگ میں کلک نہیں کر سکے جس سے نقصان ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ میں بڑی چیز جذبے سے کھیلنا ہے۔ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو ورلڈ کپ کیلئے تیار رکھا تھا، میری نیک تمنائیں تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنا ناقدین کا کام ہے فٹنس پر محنت کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 268 رنز کا ہدف دے دیا


دوسری جانب پی سی بی نے پاکستانی کٹ بھی متعارف کروا دی ہے۔ جو گہرے سبز رنگ سے مزین ہے۔

پی سی بی کے ٹویٹر پر موجود اکاﺅنٹ میں ان تصاویر کو شیر کیا گیا ہے