kamyab

وفاقی کابینہ نے کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دے دی

EjazNews

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دی ہے۔ جس کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیںگے ، اس پروگرام کے تحت خواتین کیلئے 25فیصد کوٹا رکھا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت بینک 5لاکھ تک قرض 6 فیصد شرح سود اور5 سے 50لاکھ تک 8فیصد شرح سود پر قرض دیں گے۔
کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت حکومت نے 100ارب روپے مختص کیے ہیں کابینہ نے اس رقم کو مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
امید کی جاری ہے کہ اس پروگرام کے تحت 10لاکھ نوجوان براہ راست مستفید ہو ں گے۔
کابینہ نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر غور و غوض کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے معیشت کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں۔حکومت کو خراب معیشت ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ جلد ماضی میں معیشت سے جو ہوا اس بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا لوکل گورنمنٹ بل متعارف کرادیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر اور کراچی کی بینکنگ کورٹ کے جج کی تعیناتی کی منظوری بھی کابینہ نے دی ہے جبکہ وفاق کے تحت نئی تعلیمی پالیسی ترتیب دی جائے گا۔ اس بارے میں وزیر تعلیم جلد ہی عوام کو آگاہ کریں

یہ بھی پڑھیں:  سعودی ولی عہد اپنا دورۂ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو گئے