kheer

میٹھے میں کھیرہو جائے

EjazNews

میٹھا کھیر کے بغیر مکمل ہوتا ہی نہیں، اسی لیے آج ہم آپ کو کھیر بنانا سکھا رہے ہیں۔ تو ہماری ترکیب پر عمل کیجئے اور گھر بیٹھے مزے دار کھیر بنا ئیے ، بنانے کے بعد اسے اچھی طرح سے ٹھنڈا ضرور کیجئے ۔
اجزاء:
چاول ایک پائو، چینی آدھا کلو، دودھ ایک کلو، چھوٹی الائچی تین سے چار عدد اور خشک میوہ جات(مثلاًکھوپرا، بادام پستے وغیرہ باریک کاٹ لیں) حسبِ منشا۔
ترکیب:
چاول صاف کرکے دھولیں اور تقریباً گھنٹے بَھر کے لیے بھگو دیں۔ پھر دیگچی میں پانی اورچاول ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لیے رکھ دیں۔وقفے وقفے سے چمچ چلائیں، تاکہ چاول نیچے نہ لگیں۔ جب چاول ایک کنی رہ جائیں، تو ان میں آدھے سے زیادہ خشک میوہ جات شامل کر دیں۔ پھر دودھ اور چینی بھی شامل کرکے مسلسل چمچ چلاتی رہیں۔اس دوران ایک چمچ میں تھوڑی سی کھیر نکال کے چکھ لیں،تاکہ میٹھا کم لگے، تو حسب ِذائقہ مٹھاس بڑھائی جاسکے۔کھیر گاڑھی ہونے لگے، تو چولھا بند کر دیں اور کسی باؤل میں نکال کر باقی میوہ جات چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کریمی یوگرٹ ڈیزرٹ