imran khan

وزیر اعظم کی ہدایت پر 18سفیروں کی تبدیلیاں

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 18مختلف ممالک میں سفیروں کی تبدیلیاں لائی گئی ہیں ۔ پی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ یہ تمام سفارتکار بہترین سرمایہ کاری اپنائیں گے اور پاکستان کے امیج میں بہتری لائیں گے اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں گے۔
سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے،دہلی کیلئے معین الحق کو فرانس سے دہلی لگایا جا رہا ہے،ٹوکیو جاپان کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمدکو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔برسلز بیلجیم جو یورپین یونین کا مرکز ہے یہاں ظہیر جنجوعہ کو،برونائی میں میجر جنرل عبد العزیز طارق ،میجر جنرل محمد خالد راؤ کو بوسنیا ہرزیگوینا میں ، خالد مجیدکو کونسل جنرل جدہ لگایا جا رہا ہے جبکہ عائشہ عباس خان کو کونسل جنرل نیویارک تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملائیشیا سے ہمارے تعلقات نئی بنیادوں پر استوار ہو رہے ہیں یہاں پر ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔ جاوید خٹک پوشکل میں سفیر ہونگے ،کینیا نیروبی میں سقلین سیدہ کو سفیر لگایا جا رہا ہے،سنگاپور کے لئے رخسانہ افضل کو سفیر تعینات کیا گیا ہے۔
ان سفارتی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ان کا مقصد دنیا بھر میں نئے سرے سے تعلقات کو استوار کرنا ہے۔ سرمایہ کاری والی سفارت کاری کو اپنانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  علیم خان کو ضمانت مل گئی