worl cup trofi

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا

EjazNews

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انضمام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا ۔ فخر زمان اور امام الحق اوپننگ کریں گے ۔ مڈل آرڈر پر آصف علی ، محمد حفیظ، بابر اعظم ، سرفراز احمد،حارث سہیل ، شعیب ملک ہو ں گے۔ سپنر میں عماد وسیم ، شاداب خان ہوں گے جبکہ فاسٹ باﺅلنگ کے فرائض ادا کرنے کیلئے حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین دستیاب ہوں گے۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان اورانگلینڈ کی سیریز میں سو رنز کا فرق ہے صرف ۔ انگلینڈ کے باﺅلرز کو بھی اسی طرح مار پڑی ہے جس طرح پاکستانی باﺅلرز کو ۔ انگلینڈ نمبر ون ٹیم ہے اور ان کی ہوم گراﺅنڈ ہے جس کا ان کا پلس پوائنٹ بھی ہے۔

پاکستان ورلڈ کپ ٹیم

پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر ایک تجربہ کار باﺅلر ہیں ان کو ایک چانس دیا گیا ہے۔ میڈیا سے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جو اچھی کارکردگی دکھاتا ہے اس کو بھی دکھائیں تو ہماری ٹیم کو اس سے حوصلہ ملے گا۔ سرفراز احمد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز ایک مکمل بیٹس مین ہے۔ وہ ایسا بیٹسمین ہے جو آکر چھکے مارے بلکہ وہ ایک اچھا بیٹسمین ہے جو ایک اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ٹیم میں تبدیلی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 23تاریخ تک موقع تھا ہم ٹیم کو بدل لیں ۔ ہم نے اپنی پچھلی پالیسی کو دیکھا ، ٹیم کے کھیل کو دیکھا تو اس کے بعد ہمیں اندازہ ہوا ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیے ہم نے کر دی اس کو یوٹرن نہیں کہتے ۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کہتا ہے جس طرح کا گمان کرو گے اسی طرح کا فیصلہ میں کروں گا۔ میں اپنی ٹیم کو نمبر ون ٹیم سمجھتا ہوں ۔ انشاءاللہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے:وزیر خارجہ