women crikter win

پاکستانی خواتین نے تیسرا T20میچ جیت لیا

EjazNews

پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے وویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان کی ہونہار کرکٹ کھلاڑیوں نے جیت لیا ہے۔پانچ ٹی ٹونٹی سیریز پر مشتمل ان میچوں میں پاکستان کی کامیابیاں جاری ہیں۔سائوتھ افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 139رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ۔سائوتھ افریقہ کی برٹز ریٹرنرڈ نے 70سکور کی شاندار اننگز کھیلی۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ارم جاوید نے 45گیندوں پر نصف سنچری بنائی ۔ندا ڈار نے 32،عالیہ ریاض24سکور کیا۔ اس طرح 6وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کی خواتین نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 386رنز کا ٹارگٹ عبور کرنا ہوگا