india election

انڈیا میں ساتویں مرحلے کی ووٹنگ جاری

EjazNews

انڈیامیں عام انتخابات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جس میں 8ریاستوں کی 59نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہےاور ان ریاستوں میں 10کروڑ ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں ۔ پارٹیوں میں مقابلے کی فضا دیکھنے میں ہمیشہ سے نظر آتی ہے کیونکہ انڈیا میں سیاسی جماعتیں بہت مضبوط ہیں اور روٹ لیول تک کام کرتی ہیں۔ آ ج کی ووٹنگ کے بعد 23تاریخ تک انتظار کرنا ہوگا کہ انڈیا کی قسمت میں کیا لکھا ہوا ہے۔ 23مئی کو ووٹنگ کی گنتی مکمل ہونے کے بعد اسی روز انتخاب نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے: انڈیا کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جو ان کے لیے تو باعث شرمندگی بنی ہی تھی اس کے ساتھ ساتھ میڈیا نے بھی انہیں آڑھے ہاتھوں لیا تھا ۔ بعض اخبارات ان سوالات کا جو وہ جواب نہیں دے رہے کیلئے اپنے صفحات کو خالی چھوڑا تھا کہ نریندر مودی کے جوابات کے منتظر ہیں صفحات کی یہ خالی جگہ۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا امریکہ وائٹ سپر میسی کی جانب جارہا ہے

انڈیا میں 543نشستوں کیلئے انتخابات 7مراحل میں ہوتے ہیں۔ ان انتخابات میں 90کروڑ افراد اپنے ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

ان انتخابات میں دوسرا مرحلہ 18اپریل ، تیسرا 23اپریل ،چوتھا 29، پانچواں6مئی، چھٹا 12مئی ہوا۔