imran khan-3

وزیراعظم عمران خان کی شوکت خانم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا جب میں نے شوکت خانم کی تعمیر شروع کی تو اکاونٹ میں صرف ایک کروڑ روپے تھے اور یہ پراجیکٹ 75کروڑ کا تھا۔اللہ نے میری مدد کی اور ایک دن بھی کام نہیں رکا۔ ان کا کہنا تھا شوکت خانم دنیا کا واحد ہسپتال ہے جہاں پر کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ شوکت خانم میں 75فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا میری قوم ایسی ہے کہ اس کے غریب لوگوں کے پاس بھی جب کوئی پیسے جمع ہوتے ہیں تو وہ بھی اس میں سے خیرات کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا میں اپنی قوم سے پیسے لے کر ملک بھی چلا کر دکھائوں گا۔ان کا کہنا تھا کراچی کے قریب گہرے سمندروں میں گیس کی تلاش جاری ہے۔ سب لوگ دعا کریں اگر گیس نکل آئی تو اگلے 50سال تک گیس کی کمی نہیں ہو گی ۔ اور نہ ہی باہر سے گیس لینی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتار پر ن لیگی اور حکومتی رد عمل

سرکاری ہسپتالوں میں جاری ہڑتال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہڑتالوں سے نہیں ڈرتے۔ سرکاری ہیپتالوں کا نظام ٹھیک کر کے ہی رہیں گے۔ یہ ہڑتالیں اس نظام کی بہتری میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔