دال پالک

EjazNews

اجزاء:
مونگ ، مسورکی دال ایک ایک کپ،پالک آدھا کلو،ہری مرچیں چھے عدد،سُرخ مرچ پِسی ہوئی ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،لہسن، ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،نمک حسبِ ذائقہ، فریش کریم آدھا کپ اور ٹماٹر ایک پاؤ( کاٹ لیں)۔
بگھارکےلیے:کڑی پتّا دس عدد، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، لہسن کے جوے دس عدد، تیل آدھا کپ اور پیاز ایک عدد۔
ترکیب:
سب سے پہلے دونوں دالیں بھگو دیں اور پالک دھو کر صاف کرکے کاٹ لیں۔اب ایک پتیلی میںحسبِ ضرورت پانی لیں اوراس میں دالیں اور پالک ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب دونوں اجزاء گل جائیں، تو ٹماٹر سمیت تمام مسالے ڈال کر دس پندرہ منٹ تک پکنے دیں۔پھر ہری مرچیں شامل کرکے مزید پکائیں۔بعد ازاں، چولھا بند کرکے اس میں کریم شامل کردیں۔بگھار کے لیے ایک دوسرے پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کے لچھّے سنہرے کرلیں۔پھر کڑی پتّے، سفید زیرہ اور لہسن کے جوے ڈال کر بگھار لگالیں۔ مزے دار دال پالک تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تڑکے والی دال