آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ نے0_3 سے سیریز جیت لی

EjazNews

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے چوتھے میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے جس میں بابر اعظم کی شاندار سنچری شامل تھی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا ،تاہم لیفٹ آرم اوپنر امام الحق کہنی پر گیند لگنے کی وجہ سے پویلین میں چلے گئے ۔انہوں نے تین رنز بنائے۔فخر زمان نصف سنچری57رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور محمد اعظم کی جوڑی نے میچ کو سنبھالا دیتے ہوئے 116رنز تک سکور کو پہنچایا۔ فخرزمان کے بعد حفیظ اور بابر اعظم نے عمدہ پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے 220رنز تک سکور لے گئے۔ حفیظ نصف سنچری مکمل کی اور 59رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 115رنز بائے جبکہ شعیب ملک 41، آصف علی 17 اور عماد وسیم 12رنز بنا ئے۔ کپتان سرفراز احمد 21رنز بنا پائے۔

یہ بھی پڑھیں:  22کروڑ میں سے صرف15لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، 7سو ارب کی ٹیکس چوری ہوتی ہے:وزیراعظم عمران خان

انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ اور جیسن رائے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لیکن پاکستانی ٹیم نے بھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آخری دو اوورز میں 19رنز درکار تھے ۔ جنید خان نے 16رنز دے کر جیسن رائے کی سنچری کو جیت اور بابر اعظم کی سنچری کو ہار میں بدل دیا۔