قمر الزمان کائرہ کے برخوردار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

EjazNews

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی گاڑ ی درخت سے ٹکرا گئی جس سے قمر الزمان کائرہ کے برخوردار اسامہ جاں بحق ہو گئے ۔ اسامہ کے ساتھ گاڑی میں ایک دوست بھی سوار تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے اسامہ کے دوست کو ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
اسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا۔ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت قمر الزمان کائرہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں شریک تھ ے جہاں انہیں یہ اطلاع پہنچائی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کا پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزما ں کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بلاول بھٹوز رداری کا کہنا تھا کہ حادثے کا سن کر شدید صدمہ ہوا اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے۔
ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا اس واقعہ پر کہنا تا اللہ اولاد کے غم سے سب کو محفوظ رکھے۔ اللہ قمر الزمان کائرہ کو صبر دے۔

یہ بھی پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے کہ وقت پرنیب ترمیم نہیں لائے:ڈپٹی چیئرمین سینٹ

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی جانب سے قمر الزمان کائرہ کے فرزند کے انتقال پر اظہار دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کائرہ خاندان ک ے ساتھ ہیں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔