آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019ء کیلئے مبصرین کا اعلان

EjazNews

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019ء کیلئے مبصرین کا علان کر دیا ہے۔ یہ مبصرین ایک ارب سے زائد کرکٹ کے شائقین کو سٹیڈیم میں ہونے لمحات پر تبصروں سے محظوظ کریں گے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ناصر حسین، ایان بشپ، سوروگنگولی، میلنی جونز، کمار سنکاکارا، مائیکل آرتھن، الیسسن مچیل، برینڈن میکولم، گریم سمتھ اور وسیم اکرم۔ شاون پولاک، مائیکل سلیٹر، مارک نیکولاس، مائیکل ہولڈنگ، ایڈی گوہا، پمی مینگانگوا، سنج منجریر، ہار بھگلی، سائمن ڈول، آئن سمتھ، رمیز راجہ، اطہر علی خان اور لان وارڈ شامل ہیں۔آئی سی سی 48میچوں کی 46دن تک مکمل کوریج کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ پہلی مرتبہ وارم اپ میچز کی بھی کوریج کی جائے گی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ تصویر

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق میچ دیکھنے والوں کو مکمل طور پر محظوظ کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ہر میچ میں کم از کم 32کیمروں کا استعمال کیا جائے گااور آٹھ الٹراموشن ہاک کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا جس سے سامنے اور پیچھے دیکھنے کے ساتھ ورسٹیمپ اور سپائڈکام میں بھی مدد ملے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ2019: افغانستان نے بھی ٹیم کااعلان کر دیا

یاد رہے اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کیلئے 40لاکھ ڈالر کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ فائنل ہارنے والی ٹیم 20لاکھ ڈالر ملیں گے۔ جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8-8لاکھ ڈالر ز کی رقم ملے گی۔ جبکہ لیگ میچز جیتنے والی ٹیمیں 40-40ہزار ڈالر کی رقم پائیں گی۔