قیمہ بھری ہری مرچ پہاڑی

EjazNews

اجزاء:
قیمہ آدھا کلو، ہری مرچ پہاڑی چھ ،گھی ایک پائو، دہی آدھ پائو، پیاز آدھ پائو، لہسن چھ جوئے، ادرک پائو، چھٹانک، زیر ہ ایک چٹکی، کالی مرچ چھ دانے، لونگیں دو، دہی آدھ پائو، انار دانہ چائے کا آدھ اچمچہ، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ، ہلدی آدھا چمچہ۔
ترکیب:
قیمے میں لہسن، ادرک، زیرہ، کالی مرچ، نمک، لونگ، دہی، لال مرچ، ہلدی ڈال کر چولھے پر رکھ دیں اور ایک پیالی پانی ڈال دیں۔ قیمہ گل جائ، دہی اور پانی خشک ہو جائے تو باریک پیس لیں۔ فرائنگ پین یا دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ اس میں پیاز کے لچھے اور لہسن کے جوئے کتر کرتل لیں اور پھر اس میں قیمہ بھون کر اُتار لیں یا
گھی کو دیگچی میں کڑ کڑائیں، پیاز کے باریک لچھے اور لہسن کے جوئے کتر کرتل لیں۔ پھر قیمہ ، لال مرچ، ہلدی، نمک، دہی اور ایک پیالی پانی ڈال دیں۔ زیرہ، لونگیں، کالی مرچ ، ادرک ، انار دانہ پیس کر ڈال دیں۔ قیمہ گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون لیں۔ گھی چھوڑ دے تو اتار لیں۔
مرچوں کو دھو کر اوپر کے حصے سے کاٹ لیں یا لمبائی کے رخ اوپر سے نیچے شگاف کر لیں۔ ہری مرچیں، پیاز ، ہرادھنیا اور ٹماٹر باریک کتر کر قیمے میں ملا دیں۔ اس قیمے کو مرچوں میں اوپر سے یا لمبائی کے رخ سے ، جہاں پر شگاف کیا گیا ہے وہاں سے بھر دیں اور دھاگے سے باندھ دیں یا سی دیں۔ فرائنگ پین میں گھی ڈال کر مرچوں کو آہستہ آہستہ ہلکی آنچ پر تلیں۔ پھر ڈش میں قرینے سے سجا دیں ۔ باقی بھنا ہوا قیمہ (تقریباً تین چھٹانک)درمیان میں ڈال دیں۔ اس کے اوپر ٹماٹر کے قتلے، کھیرے کے قتلے، ابلے ہوئے انڈوں کے قتلے پیاز کے بادامی رنگ پر تلے ہوئے لچھے، ہرا دھنیا اور ہرا پودینہ رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لگن کی بوٹی