خواتین کرکٹرز کی شاندار کارکرگی پہلا T-20جیت لیا

EjazNews

پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان کھیلے جانا والا پہلا T-20میچ پاکستانی خواتین نے جیت لیا۔ 7وکٹوں سے جیتے جانے والے اس میچ میں سائوتھ افریقہ نے پاکستان کو 119رنز کا ہدف دیا تھا جسے 3وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کر لیا گیا۔ لگتا ہے پاکستانی خواتین کرکٹ میں کھویاہوا پاکستان کا مقام حاصل کر لیں گی کیونکہ ہماری مردانہ ٹیم نے تو جیسے ہار نے کیلئے ہی میچ کھیلنا ہوتا ہے ۔ بحرکیف کوشش ان کی بھی اچھی جاری ہے ۔ ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے۔
خواتین کرکٹرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ٹارگٹ 18اوورز میں ہی پورا کر لیا ۔ اپنی جگہ یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ 7وکٹوں سے کسی نے میچ جیتا ہو۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کلونے ٹرائون نے 43، سیونی لوس نے10رنز بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم میں عمیمہ سہیل 10، بسمہ معروف اور ندا ڈار کے درمیان شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی دونوں نے 53-53رنز بنائے۔ ندا ڈار کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  عوام کا سمندر حکومت کو بہا کر لے جائے گا:شہباز شریف
میچ جیتنے کے بعد اپنی ٹرافی وصول کرتے ہوئے

دوسری جانب پاکستان کی ثناءمیر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔
ثناءمیر نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔
پاکستان کی ثناءمیر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہو گئی ہے۔