اب پنجاب میں بھی تبدیلیاں شروع

EjazNews

پنجاب حکومت نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی کے مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں۔ ڈاکٹر سلمان شاہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر سلمان شاہ ،سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ کے داماد ہیں۔ ڈاکٹر سلمان شاہ کا تعلیمی تجربہ بھی خاصہ وسیع ہے۔ 2004سے 2008ءتک جب وہ خزانہ سے منسلک رہے تو پاکستانی اکانومی نے بڑی اچھی ترقی کی تھی۔ جبکہ پنجاب کے مشیر خزانہ اکرم چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
واضح رہے وفاق میں بھی اب وزیر خزانہ کی جگہ مشیر خزانہ ہیں ۔ وفاق میں تبدیلیوں کے بعد اب پنجاب میں بھی تبدیلیاں شروع ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چارسدہ کی زینب کے قاتل گرفتار