چکن پراٹھا

EjazNews

اجزاء:
میدہ آدھا کلو، چکن (بون لیس، اُبال کر ریشےکرلیں) ایک کپ، بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی)آدھا کپ، گاجر(باریک کاٹ لیں)ایک عدد،ہری مرچیں(کٹی ہوئی)تین عدد، نمک حسبِ ذائقہ، مایونیز ایک چائے کا چمچ اور تیل۔
ترکیب:
میدے میں نمک اور تیل ڈال کر گوندھ لیں اور تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔ایک بائول میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ میدے کو بیل کر پراٹھے کے سائز کی دو روٹیاں بنالیں۔ ایک روٹی کے اوپر چکن والا آمیزہ ڈال کر پھیلا دیں اوراس کے اوپر دوسری روٹی رکھ کر کنارے اچھی طرح دبا دیں۔ پھر توا گرم کرکے پراٹھا سینک لیں اور تیار شدہ پراٹھے کو چار حصّوں میں کاٹ کر ڈش میں رکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پنج پوری کی تھالی