لیموں سے آپ اپنی خوبصورتی برقرار رکھ سکتی ہیں

EjazNews

قدرت نے ایسی بے شمار غذائیں پیدا کی ہیں جن سے انسان کئی طرح کے فائدے اٹھاتا آیا ہے۔ لیموں کا شمار بھی ایسی ہی غذاﺅں میں ہوتا ہے جو زمانہ قدیم سے اپنے غذائی اورش فائی اثرات کی بدولت انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ اس میں کیلشیم ، وٹامن سی، فاسفورس، حرارے اور دیگر ضروری اجزاءکثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کولیموں کے کثیر المقاصد فوائد اور استعمال کے بارے میں بتاتے ہیں

حسن و خوبصورتی کیلئے
ایڑھیاں پھٹنا: ایک لیموں کا چھلکا پیس لیں، اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین، ایک چمچ عرق گلاب اور ایک انچ لمبا و چوڑا کپڑے دھونے کے صابن کا ٹکڑا ملا کر کریم تیار کرلیں۔ رات کو سونے سے قبل پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر صبح پیر دھولیں۔ چند دنوں میں پھٹی ایڑیاں درست ہو جائیں گی۔

بالوں کی چمک
رکھے بالوں میں چمک پیدا کرنے کیلئے سردھونے کے بعد ایک مگ پانی میں ایک لیموں کا رس ملا کر سر میں ڈالنے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔

ناک سے سیاہ کیلوں کا خاتمہ
ناک پر اچھی سی کولڈ کریم سے مساج کرنے کے بعد ململ کے کپڑے سے کریم اتار لیں۔ اب لیموں کے رسدار چھلکے کوناک پر رگڑیں اور کیلوں کو ہاتھوں سے دبا کر نکال دیں۔

پیروں پر سیاہ نشانات
پیر دھونے کے بعد ایک لیموں کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر لیں اور جو کا آٹا لگا کر پیروں کا مساج کریں کہ لیموں کا رس پاﺅں میں جذب ہو جائے۔ 5منٹ بعد پاﺅں دھوکہ کر پٹرولیم جیلی لگا دیں۔

چہرے کے نشانات
گرمی کے موسم میں دھوپ سے چہرے پر نشان پڑے جاتے ہیں۔ اس کے لیے ایک لیموں کے رس می ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر ماسک تیار کرلیں اور 10منٹ لگا رہنے کے بعد چہرہ دھولیں ۔ نشانات آہستہ آہستہ ختم ہو نے لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹراﺅزر جو عمدہ انتخاب ہو

چکنی جلد کی صفائی
چکنی جلد کے لئے ایک لیموں کے رس میں ایک جانے کا چمچ بیسن اور 2چائے کے چمچ عرق گلاب ملا کر ماسک تیار کرلیں اور 10منٹ بعد منہ دھولیں۔

گردن کی صفائی
ایک لیموں کا چھلکا تقریباً آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کرلیں۔ اب اس پانی میں 4کھانے کے چمچ بیسن یا اتنی ہی مقدار میں جو کا آٹا اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس سے گردن کا مساج کریں اورپانی سے دھونے کے بعد کسی کریم میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر لگائیں ۔ یہ مساج ہفتہ وار کریں اس سے گردن کی سیاہی دور ہو تی ہے۔

ناخن کی چمک
لیموں کے رسدار چھلکے سے جس میں نمی موجود ہو ناخن کا مساج کریں۔ ناخن صاف اور چمکدار ہو جائے گا۔

سیاہ ہونٹ
ایک کھانے کے چمچ دودھ کی بالائی میں لیموں کے چند قطرے اور عرق گلاب کے چند قطرے ملا کر ہونٹوں کا مساج کریں ۔ خاص کر لپ اسٹک اتارنے کے بعد یہ مساج ضرور کریں اس سے ہونٹ سیاہی مائل نہیں ہوتے۔

کہنی اور گھٹنا
کہنیوں اور گھٹنوں کی صفائی کے لئے ایک کھانے کا چمچ سوجی میں ایک عدد لیموں کا عرق اور ایک کھانے کا چمچ دودھ کی بالائی ملا کر کریم بنالیں اور اس سے کہنیوں اور گھٹنوں کا مساج کریں ایسا کرنے سے ان میں موجود میل آسانی سے نکل جاتا ہے۔

ملائم جلد کےلئے
ایک چمچ روغن بادام اورآدھے لیموں کا رس ملا کر روزانہ ہاتھوں اور چہرے کا مساج کریں اس سے جلد نرم و ملائم اور صاف رہتی ہے۔
جلد کی صفائی

یہ بھی پڑھیں:  چہرے کو نوجوان بنائے رکھنے کیلئے چند مشورے

مکئی اور جو کا آٹا ہم وزن لے کر اس میں لیموں اور عرق گلاب میں شامل کر کے روزانہ ہاتھوں، پیروں اور گردن پرلگا کر مساج کرنے سے جلد صاف ہو جاتی ہے۔

آنکھوں کے سیاہ حلقے
لیموں کے چھلکوں کو پیس لیں اور اس میں روغن بادام یا پٹرولیم جیلی ملا کر آنکھوں کے گرد لگا دیں اورچند منٹ مساج کرنے کے بعد ململ کے کپڑے کو عرق گلاب سے بھگو کر چہرہ صاف کرلیں

جھریاں دور کرنا
ایک عدد لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ ملتانی مٹی اور ایک چائے کا چمچ دودھ کی بالائی ملا کر ماسک تیار کریں اورچہرے پر 5منٹ تک لگا رہنے دیں۔ بعد میں چہرہ دھو لیں او کوئی اچھی سی کریم لگا لیں۔

چہرے سے چکناہٹ کا خاتمہ
میک اپ کرنے سے قبل چہرے کیچکناہٹ دور کرنے کیلئے تھوڑے سے بیسن میں ایک لیموں کا رس ملا کر ماسک تیار کرلیں اور میک اپ کرنے سے 15منٹ پہلے ماسک کو 5منٹ تک لگا ئیں پھر عرق گلاب لگا کر میک اپ کریں اس طرح میک اپ دیر تک قائم رہے گا۔

لیموں کے طبی فوائد

بھوک کی کمی
سلاد پر لیموں کا رس ڈال کر کھانے سے بھوک کی کمی دور ہو جاتی ہے اورنظام انہضام درست رہتا ہے۔

گھبراہٹ
سبز چائے یا شربت میں چند قطرے لیموں ڈال کر پینے سے گھبراہٹ دور ہو تی ہے اور سکون ملتا ہے۔

سردرد
چھوٹے موٹے سر درد میں لیموں کے چند قطرے کنپٹیوں پر لگا نے سے سر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آپ کا لباس آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے

ڈپریشن
ڈپریشن اور بے چینی دور کرنے کیلئے لیموں کا شربت بہت مفید ہے۔ یہ دماغ کے کیمیائی عمل کو درست کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے

دانتوں کی چمک
لیموں کا چھلکا جس میں ہلکا رس موجود ہو، ہلکا نمک لگا کر دانتوں پر ملا جائے تو اس سے دانت صاف ہو جاتے ہیں۔

کولیسٹرول میں کمی
صبح نہار منہ لیموں کا رس کوسڈول رکھتا ہےاور کولیسٹرول کو بھی بڑھنے نہیں دیتا۔

موٹاپا
ایک کپ پانی میں آدھا کھانے کا چمچ اجوائن رات بھر بھگو کر صبح نہار منہ آدھا لیموں ملا کر پینے سے موٹاپا میں کمی آتی ہے۔

گرمی کے اثرات سے بچاﺅ
گرمیوں میں لولگنے، کمزوری اور بخاری سے بچنے کیلئے دن میں کم از کم 4گلاس لیموں کا شربت بہت مفید رہتا ہے

مرغن غذا ہضم کرنا
مرغن غذا کو ہاضم بنانے کیلئے سلاد پر لیموں کا استعمال یا کھانے کے 15منٹ بعد ایک گلاس پانی میں آدھے لیموں کا رس غذا کو ہضم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

پیٹ کی تکالیف
پیٹ کی تکالیف کی صورت میں سونٹھ آدھا پاﺅ، کالی مرچ دو تولہ، کالا نمک دوتولہ لے کر اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس کو لیموں کے عرق میں گوندھ کر چنے کے برابر گولیاں بنا کر بغیر دھوپ کے تازہ ہوا میں سکھا لیں اور تکالیف کی صورت میں دو گولیاں کھالیں۔ اس سے جلد آرام آجاتا ہے۔

یاد رکھنے کی بات ہے کہ لیموں میں سٹرک ایسڈ ہوتا ہے اگر آپ کے معدے میں تیزابیت یا السر کی شکایت ہے یا کوءی سنجیدہ مرض ہے تو لیموں کا استعمال کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔