سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر حملہ

EjazNews

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردحملہ کیا گیا ہے جس میں کوئی جانی نقصا نہیں ہوا البتہ پمپنگ سٹیشن کے ایک حصے میں معمولی آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا۔ پمپنگ سٹیشن کی آگ کو فوری طور پر بجھا دیا گیا اور پلانٹ کو تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔

یاد رہےاس سے پہلے بھی سعودی عرب کے مشرق میں واقع بندرگاہ بع البحر میں تیل کے پمپنگ سٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس پر سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ حملے دنیا کو تیل کی سپلائی روکنے کیلئے کیے گئے مگر سعودی عرب تیل پیداوار اور برآمدات بلا تعطل جاری ہیں۔ اس سے پہلے بھی دہشت گردوں نے متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں چار ٹینکرز کو نقصان پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سب سے بڑا دہشت گرد قرار دے دیا