کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ

EjazNews

کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب د ھماکہ ہوا۔جیونیوز کے مطابق دھماکے میں 2افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پولیس اہلکار سمیت 6افراد زخمی ہوئے ۔ سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں دھماکے کے مقام کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز پی سی ہوٹل کی چین کا گواد ر میں قائم ہوٹل میں 3دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار سمیت 5افراد شہید جبکہ 6زخمی ہوئے تھے۔
کچھ اطلاعات ایسی بھی ہیں کہ یہ حملہ کرنے والا شخص گمشدہ افراد میں سے ایک تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں سکیورٹی فورسز نےتین افراد کو جاسوسی کے الزام میںگرفتار کرلیا