چین کو پہلے ہی کہا تھا اگر ڈیل نہ کی تو بہت نقصان ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ

EjazNews

چین امریکہ اور امریکہ چین پر تجارتی الزامات لگارہا ہے۔ دونوں کی تجارتی جنگ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ سونے پے سوہاگا کے مترادف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ چینی دوستوں کو پہلے ہی کہا تھا ڈیل نہ کی تو چین کو بہت نقصان ہوگا۔ کمپنیاں چین سے نکل کر دوسرے ملکو ں میں چلی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں خریداری بہت مہنگی ہوگی، ا چھی ڈیل تقریباً مکمل ہو رہی تھی اور آپ پیچھے ہٹ گئے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ آئے روز شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری تھے جو ٹرمپ کی جانب سے اضافی محصولات عائد کیے جانے کے بعد ناکام ہو گئے۔ امریکی اقدام کے ردعمل میں چین نے بھی جواباً 110بلین ڈالر اضافی محصولات امریکی مصنوعات پر عائد کر دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:  اس وقت ہندوستان انتہا پسندی کی قید میں ہے، دہلی فسادات کم از کم 40افراد ہلاک