نئے کرنسی نوٹ 20سے 31مئی تک ملیں گے

EjazNews

ہرسال کی طرح عید کے پر مسرت موقع کو مزید پرمسرت بنانے کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجراءکاا علان کر دیا گیا ہے۔ نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند 20مئی سے منتخب برانچوں سے حاصل حاصل کر سکیں گے۔19مئی سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کا آغاز کیا جائے گا اور 20سے 31مئی تک نئے کرنسی نوٹ عوام کو دئیے جائیں گے۔

نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے نادرا کے شناختی کارنمبر اور بینک کا براچ کوڈ 8877پر ایس ایم ایس کریں ۔ای برانچز کے آئی ڈی نمبرز سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ایک شناختی کارڈ سے صرف ایک ایس ایم ایس بھیجا جاسکتا ہے اور ایک مرتبہ ہی نوٹ ملیں گے۔
نئے نوٹ ملک بھر کے مختلف بینکوں کی 17سو شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  جوہوا سو ہوا، اب حالات مختلف ہیں اور ہم وفاق کی جانب دیکھ رہے ہیں:بلاول بھٹو زرداری