سری نگر میں 3سال کی بچی سے زیادتی ،احتجاجی مظاہرے ،شٹر ڈاﺅن

EjazNews

مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقع پر کشمیر کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال جاری ہے۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں واقع کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہرکے اکثر علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔ احتجاج کے دوران سری نگر کے متعدد سکول بھی بند رہے ۔ احتجاج کرنے والو ں کا مطالبہ تھا کہ تین سال کی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کیخلاف کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم تو پولیس کی حراست میں ہے لیکن اس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔
یاد رہے کشمیر آگ و خون کی لپیٹ میں ہے۔ تلاشی کے نام پر آئے روز کسی نوجوان کے قتل کا واقعہ سامنے آتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ نے شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں ختم کر دی