دال گوشت

EjazNews

اجزاء: دال ماش ایک پائو، گوشت تین پائو، گھی ، ایک پائو، ادرک آدھی چھٹانک، لہسن ایک گٹھی یا حسب ذائقہ، گرم مسالا پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ، سوکھا آلو بخارا چند دانے، دہی، ایک پائو۔نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب: گوشت سینے کا ہو تو اچھا ہے۔ ہڈی والا گوشت ناپسند ہو تو مچھلی کا لے لیں۔گوشت کو دھوکر دہی میں بھگو دیں۔ پھر دیگچی میں آدھ سیر پانی ڈال کر اس میں گوشت ڈال دیں۔ اس کے بعد نمک سرخ مرچ، ہلدی، لہسن اور پیاز کر ڈالیں اور پکنے کے لیے رکھ دیں۔ گوشت آدھ گلا ہو جائے تو گھی ڈال کر خوب بھونیں۔ پھر دال نچوڑ کر ڈال دیں۔ ادرک بھی کاٹ کر ڈال دیں اور پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں۔اس کے بعد پانی اتنا ڈالیں کہ دا لگل جائے لیکن دانہ نہ ٹوے۔ جب دال گل ج ائے اور گھی چھوڑ دے تو اُتار لیں اور اوپر گرم مسالا اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن گرین چلی ود لیمن ساس