دال مکھنی

EjazNews

آج ہم آپ کو بتا رہے ثابت مسور کی دالن مکھنی بنانے کا طریقہ ۔ زیادہ مشکل نہیں بس غور سے پڑھ کربنانے کی ضرورت ہے
اجزاء:
ثابت مسور ایک پیالی، لہسن کے جوےچار عدد(باریک کاٹ لیں)،فریش کریم ایک پیکٹ، تیل آدھی پیالی،ہلدی ایک چائے کا چمچ،لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ،ادرک ، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،مکھن دو کھانے کے چمچ اور نمک حسب ضرورت۔
ترکیب:
دال نیم گرم پانی سے دھوکرآدھے گھنٹے کے لیے بھگو دیں ۔ اب ایک پتیلی میں دو پیالی پانی لیں اور چولھے پر رکھ دیں۔ جوش آنے پر دال سمیت تمام اجزاء ڈال کرگلنے تک پکنے دیں۔ پھراچھی طرح گھوٹ لیں۔اب اس میں فریش کریم اور نمک ڈال کر تھوڑی دیر پکاکر ہلکی آنچ پر دَم کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک دوسرے پین میں تیل گرم کرکے مکھن اور لہسن کے جوے ڈال دیں،جب گولڈن براؤن ہوجائیں، تو دال میں ڈال کر گرم گرم سادہ چاولوں کے ساتھ سَرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  قلفے کا ساگ