وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست کو اسلام آبادمیں ہوگا۔ سائنس میلے کے لئے انٹریز یکم جولائی سے لی جائیں گی۔ اگر آپ نے کچھ مختلف اور نیا کیا ہے جو آپ پاکستان کو دکھانا چاہتے ہیں تیار ہو جائیں ۔
گزشتہ روز بھی انہوں نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 15سو سکول سائنس state of the Artسائنس سکول بنائے جارہے ہیں مارچ سے ان سکولوں میں ماڈرن Labsاور کلاس روم بنائیں گے۔ نویں سے بارھویں جماعت کے بچوں کو international standardsپر سکول کی تعلیم دیں گے یہ سکول Comsat, Nustاور Neutech یونیورسٹیز کے ساتھ منسلک ہوں گے۔
فواد چوہدری نے جب سے اس وزارت کو سنبھالا ہے اس وقت سے وہ اس میں خاصے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ رویت ہلال سے لے کر سائنس میلہ تک وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جو دعوے کیے جارہے ہیں وہ کتنی حد تک عملی جامہ میں آتے ہیں۔
