فریال تالپوراور آصف زرداری کی سماعت 21مئی تک ملتوی

EjazNews

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری اپنی بہن فریال تالپور کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئے جس کے حوالے سے نیب پراسکیوٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ ا نہیں سر پر چوٹ لگی ہے جس وجہ سے وہ پیش نہیں ہوئے۔ جبکہ جو ریفرنس دائر کیا گیا ہے اس کی نقول فراہم نہ کیے جانے پرعدالت نے اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ریفرنس کی کاپیوں کی تیاری کب تک ممکن ہے جس پر نیب پراسکیوٹر نے مزید 10دن کا وقت مانگا ۔ اس پر عدالت کا کہنا تھا اگر ریفرنس کی نقول فراہم نہیں کی جارہی تو ٹرائل کیسے چلے گا۔
عدالت نے ہدایات جاری کیں کہ ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی جائیں اور کیس کی سماعت مزید 21مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: پاکستا ن نے ٹیسٹ سیریز جیت لی