آئیے آج مرغ دم پختہ اور دیگی چرغہ بناتے ہیں

EjazNews

اجزاء: مرغی ایک کلو، گھی ایک پاؤ، چار پسی یا کچلی ہوئی ڑی الائچیاں، چار جوئے لہسن ، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ، پسی ہوئی اجوائن چائے کا ایک چمچہ
ترکیب:مرغی کو کانٹے سے گود لیں، اس پر سرکہ مل دیں۔ چند گھنٹے یوں ہی پڑی رہے۔ پھر اس کے ٹکڑے کر لیں۔ فرائنگ پیس میں گھی کڑ کڑائیں۔ اس میں مرغی کا ایک ایک ٹکڑاتلیں۔ جب بادامی رنگ کا ہو جائے تو نکال لیں۔ الائچیاں ، لہسن، نمک ، لال مرچ اور اجوائن گھی میں بھون لیں۔ اب اتنا پانی ڈالیں کہ مرغی کے ٹکڑے ڈوب جائیں۔ دیگچی کا ڈھکنا گندھے ہوئے آٹے سے بند کر دیں اور ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ پکنے دیں۔ ایک گھنٹے کے بعد دم کھول دیا جائے۔ پانی سوکھا نہ ہو تو سکھا لیا جائے اور خوب بھونا ج ائے حتیٰ کہ مسالا گھی چھوڑ دے۔

دیگی چرغہ

اجزاء:سالم مرغ صاف کیا ہواایک عدد، لال مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچ، گرم مسالا پِسا ہوا ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس آدھا کپ، ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، چاٹ مسالا ایک چائے کا چمچ ،انڈے(اُبلے ہوئے)دوعدد،گندھا ہواآٹا حسبِ ضرورت اور تیل۔
ترکیب:مرغ اچھی طرح دھولیں۔اب اس میں تمام مسالے لگا کر دو سے تین گھنٹے تک میری نیشن کےلیے رکھ دیں۔اب ایک بھاری پیندے کےپتیلے میں تیل لگا کر اس میں مرغ بمع مسالے ڈال دیں اور پتیلے کا ڈھکن آٹے کے ساتھ بند کرکے ہلکی آنچ پر30سے40تک پکنے کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد نکال کر سرونگ ڈش میں رکھیں اور اُبلے ہوئے انڈوں سے گارنش کرکے، لیموں کا رس اور چاٹ مسالا چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کھٹا میٹھا گوشت