پنجاب میں سرکاری افطاریوں پر پابندی عائد

EjazNews

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری اخراجات سے کی جانے والی افطاریوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ یہ پیسہ عوام کا ہے اور عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ اور ہم عوام کے پیسے کے امین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری ہماری پالیسی کا بنیادی عنصر ہے اور ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔
’’پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطاریوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاع وزراء، سیکرٹری اور حکام پر ہوگا۔ ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔ کفایت شعاری اپنی پالیسی کا بنیادی عنصر ہے۔ عوام کو احساس دلانا ہے کہ ان کا پیسہ صرف عوام پر ہی خرچ ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل 4 کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے