نواز شریف خود کو جیل حکام کے حوالے کرنے کیلئے روانہ

EjazNews

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا قافلہ کوٹ لکھپت جیل کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ نواز لیگ کی تقریباً ساری قیادت موجود ہے اور لوگوں کی بھی ایک بڑی تعداد استقبال کر رہی ہے۔ مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز قافلے کے ہمراہ ہیں۔جب نواز شریف جاتی امراء سے نکلے تو مسلم لیگی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

لاہور کی سڑکوں پر مسلم لیگی کارکن پوری طرح دیکھیں جارہے ہیں۔جو اپنے قائد کے استقبال کیلئے کھڑے ہیں

ترجمان ن لیگ کہتی ہیں عمران خان کو پتہ چل گیا ہے کہ عوام صرف نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سبسڈی ان لوگوں کو ملنی چاہئیں جن کا حق بنتا ہے:وزیراطلاعات شبلی فراز