nawaz1

سابق وزیراعظم نواز شریف ریلی کی صورت میں جیل جائیں گے

EjazNews

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج ریلی کی صورت میں کوٹ لکھپت جیل میں جائیں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ ریلی کے ساتھ جائیں گی اور ریلی سے لطاب بھی کریں گی۔ اب یہ ریلی کتنی بڑی ہو گی اس کا اندازہ تو ریلی کے شروع ہونے کے بعد ہی چلایا جائے گا۔ مریم نواز نے اہنے ٹویٹر اکاونٹ پر تصویر بھی بدلی ہوئی ہے جس میں باقائدہ کمپین والا پوسٹر درج ہے چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو۔

نواز شریف کو عدالت نے 6ہفتے کی ضمانت دی ہوئی تھی جو آج ختم ہو گئی ہے۔

ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست بھی کی گئ تھی جسے عدالت نے منظور نہیں کیا۔

جبکہ مریم نواز کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا۔ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا۔اتنا ہی کٹھن ایک باپ کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جائوں گی کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑھا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔کل انشاء اللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ نے ای میل کے ذریعے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کر دیں