قیمہ سے بنائی گئیں چند مزیدار ڈشیں

EjazNews

سادہ قیمہ
سامان: قیمہ آدھ کلو، پیاز ایک پائو، ہری مرچیں چار، زیرہ ایک چٹکی، کالی مرچ چھ دانے، لونگ ایک ، لہسن چار جوئے ، ادرک پائو چھٹانک، ہلدی چائے کا آدھا چمچہ، نمک اور لا ل مرچ حسب ذائقہ ، دھنیا پسا ہوا ایک چمچہ، ٹماٹر دو اور گھی حسب ضرورت۔
ترکیب: لہسن چھیل کر پیس لیں اور دو پیالی پانی میں ڈال کر پکالیں۔اس پانی میں قیمہ ڈال دیں اور جب پانی اچھی طرح اس میں رچ جائے تو دھولیں ۔ دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ پیاز کے باریک لچھے اور لہسن کے دو جوئے کتر کر بادامی رنگ پر تل لیں۔ زیرہ ،لونگ، کالی مرچ اور ادرک بھون لیں۔ دہی میں ہلدی، لال مرچ، دھنیا اور نمک ڈال کر پھینٹ لیں ۔ اس میں قیمہ ڈال کر رکھ دیں۔ جب گرم مسالا بھن جائے تو دہی اورقیمہ، کٹی ہوئی ہری مرچ اور ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں۔ ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ ڈھکنا مضبوطی سے بند کر دیں۔ دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھونیں۔ دہی اور مسالے کی بو مر جائے اورگھی چھوڑ دے ت ہرا دھنیا ڈال کر ڈھکنا بند کردیں۔مونگ پھلی آدھی چھٹانک تل کر چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مڈل ایسٹرن چکن اور رائس

قیمہ پیاز
سامان : قیمہ آدھا کلو، گھی تین چھٹانک، پیاز تین پائو، لہسن آٹھ جوئے، زیرہ ایک چٹکی، کالی مرچ چار دانے۔ لونگ ایک۔ ادرک پائو چھٹانک، ہری مرچیں چار، ٹماٹر چار، ہلدی چائے کا آدھا چمچہ، لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ
ترکیب: قیمے کو پسا ہوا لہسن لگا کر دھولیں۔ ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ ایک پائو پیاز کے باریک لچھے اور لہسن کے دو جوئے کتر کر بادامی رنگ پر تل لیں۔ زیرہ، کالی مرچ، لونگ اور ادرک کتر کر بھون لیں پھر ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔اب قیمہ ڈال دیں اور چمچے سے برابر ہلاتے رہیں تاکہ گھٹلی نہ بنے۔ رنگت بدل جائے تو ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ قیمہ گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو ہلدی، نمک اور لال مرچ ڈال کر بھونیں۔ پانی کا چھینٹا دیں۔ مسالے کی بومر جائے اور گھی چھوڑ دے تو آدھ سیر پیاز کے لچھے ذرا موٹے کاٹ کر ڈال دیں۔ پھر ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر لگا دیں۔20منٹ کے بعد کھول کر دیکھیں۔ پیاز اپنے ہی پانی میں گل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  چائنیز ڈمپلنگز

قیمہ لوبیا
سامان: قیمہ آدھ کلو، لوبیے کی پھلی آدھ کلو، گھی تین چھٹانک، پیاز تین چھٹانک، لہسن چھ جوئے، ٹماٹر آدھ پائو، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ، دھنیا پسا وا چائے کا ایک چمچہ، ہلدی آدھا چمچہ، زیرہ ایک چٹکی، کالی مرچ چار دانے، ادرک پائو چھٹانک ، لونگ ایک عدد
ترکیب: قیمے پر نمک ، لال مرچ ، پسی ہوئی ادرک، پساہوا لہن اور ہلدی مل دیں، دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں، پیاز کے لچھے بادامی رنگ پر تل لیں۔ زیرہ، لونگ اور کالی مرچ ڈال کر بھون لیں۔ اب قیمہ، ٹماٹر، دھنیا اور ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں ۔ قیمہ بھن جائے اور گھی چھوڑ دے تو لوبیے کی پھلیاں صاف کر کے دھولیں اور کاٹ کر ڈال دیں۔ پھلیاںبھون کر اتنا پانی ڈالیں جس میں کہ لویا گل جائے ، گلنے پر پانی خشک کر لیں اور ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم پر لگا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شربت سنگترہ