سوہاوا کے قریب ٹریفک حادثہ میں 8افراد جھلس کر ہلاک

EjazNews

سوہاوا کے ٹول پلازہ کے پاس مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ٹرالے سے جا ٹکرائی۔ جس کے باعث اس میں آگ اتنی شدت سے بھڑکی کہ اس میں سوار افراد کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ بھی پینچ گیا لیکن کچھ مشکل سے کیونکہ جی ٹی روڈ اس حادثہ کی وجہ سے بلاک تھا۔

یہ کوئی پہلا ٹریفک حادثہ نہیں ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہو۔ اس سے پہلے بھی ایسے متعدد حادثات ہو چکے ہیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے بس ٹی۔وی چینلز پر ایک خبر ضرور چلتی ہے کہ وزیر اعلی یا پھر ان سے بھی کسی اعلی عہدیدار نے رپورٹ مانگ لی ہے بڑا ہو گا تو لواحقین کیلئے کچھ امداد کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اور اس کے بعد کہانی ختم۔ کبھی قوانین سازی یا بنے ہوئے قوانین پر عملدرآمد کروانے کے سخت اقدامات نہیں کیے جائیں گے تاکہ آنے والے وقتوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں:  زیتون کی پیداوار کے اثرات صرف خیبرپختونخوا تک محدود نہیں رہیں گے:وزیراعظم