women-cricket-teem

پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی پہلی فتح

EjazNews

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں ہیں جہاں پر وہ میزبان جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیل رہی ہیں۔ سیریز کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کی۔ جنوبی افریقہ کی پوری وویمن ٹیم صرف 63رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے 64رنز کا ہدف 14اوورز میں خواتین کرکٹرز نے پورا کرلیا۔ کپتان بسمعہ مروف 12رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں جبکہ جویرہ خان 3رنز بنائے جبکہ ناہید خان اور سدرا امین بالترتیب 4اور 10بنا کر آئوٹ ہوئی ۔
پاکستان وویمن بائولرز ثنا میرا نے سب سے زیادہ 4وکٹیں جبکہ نشرا ساندھواور ندا ڈار نے 2-2اور فاطمہ ثناء نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ میں اتنا کم سکور دوسری مرتبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج اہم پیش رفت کی توقع