برطانیہ کو نیا شہزادہ مل گیا

EjazNews

برطانوی شہزاد ی ہیری باپ بن گئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری اور میگن کا بیٹا تندرست اور صحت مند ہے۔ اس بچہ کو لے کر پورے مغربی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کیونکہ پرنس ہیری کے بعد ان کی اولاد ہی شاہی خاندان کی منظور نظر تھی۔ اب اس شاہی جوڑے کے ماں باپ بننے پر جہاں پر یہ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں اور برطانوی شاہی محل میں خوشیاں دوڑی ہوئی ہیں وہاں پر برطانوی عوام بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور سب طرف سے ان کو مبارکباد مل رہی ہیں۔
یاد رہے برطانیہ نے بادشاہت کو ختم نہیں کیا اور وہاں پر جمہوریت کے ساتھ ساتھ بادشاہت بھی قائم ہے کیونکہ برطانوی عوام اپنی بادشاہت سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں اور ان کی عقیدتیں بھی اپنے بادشاہت کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ۔ جائیکہ ملک کا نظم و نسق جمہوری اداروں کے پاس ہے لیکن بہر حال بادشاہ تو بادشاہ ہی ہوتے ہیں جہاں وہ برطانیہ کے ہوں یا کسی اور ملک کے۔

یہ بھی پڑھیں:  زندگی آسان بنانے کی کوشش میں زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے