عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ موتی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے کہ ایک شخص نے وزیراعلیٰ کو زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ورکرز نے تھپڑ مارنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اس کی شناخت 33سالہ سریش کے نام سے ہوئی جو سپیئر پارٹس کی خریدو فروخت کا کام کرتا ہے۔
Same Arvind Kejriwal got slapped on 8th April during the time of 2014 Loksabha election is this election gimmick to gain sympathetic image and with that win an election. pic.twitter.com/4A3JytXXG7
— Sourabh Shetty™ (@imsourabhshetty) May 5, 2019
انڈین میڈیا کے مطابق اروند کجریوال کہتے ہیں کہ جب اس شخص کی بیوی سے بات کی گئی تو وہ کہتی ہیں کہ ان کے میاں بہت بڑے مودی بھگت تھے۔ یعنی یہ حملہ ان پر کروایا گیا ہے نہ کہ کسی ناراضگی کی وجہ سے کیاگیا ہے۔
صرف یہ نہیں گزشتہ دنوں بی جے پی کے رہنما نرسہما راؤ پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ ایک شخص نے ان پر جوتا دے مارا ۔ اس شخص کا کہناتھا کہ میرا بٹو سب سے مضبوط ہے۔
یہ جوتا ان پر اس وقت پڑا جب وہ مالے گاؤں دھماکے کے ملزم سدھوی پراگیا کی بی جے پی میں شمولیت پر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔سکیورٹی گارڈز نے فوراً ہی اس شخص کو قابو کرلیاتھا ۔ جبکہ نرسہما رائو نے اسی وقت یہ ذمہ دار کانگریس کے کندھو ں پر ڈال دی تھی کہ یہ شخص کانگریسی ہے اور کانگریس نے ان پر حملہ کروایا ہے۔