پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

EjazNews

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم کیخلاف پاکستان آج ٹی ٹونٹی کھیلے گی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میچ کے لیے 12کھلاڑیوں کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جس میں فاٹ بائولر محمد عامر بھی شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تیاری بہت اچھی ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ شروع ہونے والے اس میچ میں دیکھتیں ہیں پاکستان ٹیم کی تیاری کتنی اچھی اور میزبان ٹیم کی تیاری کیسی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد، عابد علی، فخر زمان، امام الحق، آصف علی، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، جنید خان، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور یاسر شاہ شامل ہیں

جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں این مورگن، ڈیوڈ ملان، جوئے ڈینلے، جیمس ونس، جوئے روٹ ، ٹام کوران، ڈیوڈ ویلے، بین ڈنکیٹ، بین فوکس، عادل رشید، کرس جورڈن، جوفرا آرکر اور لیام پلنکٹ شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل : آج پشاور زلمی ، ملتان سلطانز جبکہ کراچی کنگز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آمنے سامنے ہوں گے